ہائی کورٹ بار نے ملازمین کو 12ہزار عید الاﺅنس کی بجائے 4ہزار دے کر ٹرخا دیا ،سینئر ممبر کا الزام

ہائی کورٹ بار نے ملازمین کو 12ہزار عید الاﺅنس کی بجائے 4ہزار دے کر ٹرخا دیا ...
ہائی کورٹ بار نے ملازمین کو 12ہزار عید الاﺅنس کی بجائے 4ہزار دے کر ٹرخا دیا ،سینئر ممبر کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار کے 83ملازمین کورواں برس بھی عید الاﺅنس کی مد میں پوری رقم ادا نہیں کی گئی ،اس مد میں مبینہ طور پرجمع ہونے والی 10لاکھ روپے کی رقم میں سے ملازمین کو 4، 4ہزار روپے دے کر"خوش "کردیاگیا، ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے عید الاﺅنس کی مساوی تقسیم سے متعلق قرار داد بھی اجلاس عام میں پیش نہیں کی گئی ۔ہائیکورٹ بار کے سینئر ممبر بیرسٹر ظفراللہ خان نے عید الاﺅنس کی مساوی تقسیم سے متعلق قرار داد ہائیکورٹ بار میں جمع کرائی تھی مگر اسے کسی جنرل ہاﺅس میں پیش ہی نہیں کیا ، بیرسٹر ظفرا للہ خان کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ بار کے ملازمین میں عید الاﺅنس کی مساوی تقسیم نہ ہونابہت بڑی ناانصافی ہے، اگر بار ایسوسی ایشن میں ایسا ہوگا تو لوگ انگلیاں اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ بار کے تمام ممبرز ہر سال ممبرشپ فیس جمع کراتے وقت 40روپے ملازمین کے عیدالاﺅنس کی مد میں دیئے جاتے ہیںجو مجموعی طور 10 لاکھ سے زائد رقم بنتی ہے مگر اس رقم کو مساوی بنیادوں پر تقسیم نہیں کیا جاتا اور ہر سال بار کے عہدیدارملازمین کو چند 100 روپے دے کر ٹرخا دیتے ہیں، اس مرتبہ قرار داد آنے کی وجہ سے تمام ملازمین کو 4 ہزار روپے فی کس دیئے گئے ہیں مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ باقی کی رقم بھی ان ملازمین میں تقسیم کی جائے۔

مزید :

لاہور -