ڈی سی او کا دورہء بادامی باغ لاری اڈہ،سہولیات کا جائز ہ لیا
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے بادامی باغ لاری اڈہ کا دورہ کیا اور وہاں پر مسافروں کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے دوسرے شہر وں کو جانے والے مسافروں سے کرایہ اور دیگر درپیش مسائل سے متعلق دریافت کیا۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے کہا کہ شہر کے تمام جنرل بس اسٹینڈز پر عوام الناس کے لیے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ مسافروں سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی کرایہ وصول کیا جارہا ہے اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔کیپٹن(ر) محمد عثمان نے بتایا کہ سیکرٹری (آر ٹی اے) اور ڈی او( لاری اڈہ) کی ٹیمیں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔