ڈی سی او کا دورہء دیو سماج روڈ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

ڈی سی او کا دورہء دیو سماج روڈ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کے لیے دیوسماج روڈ کا دورہ کیا۔ ڈی سی او لاہور نے وہاں پر کام کر نے والے ملا زمین کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی کو چیک کیا اور شہریوں سے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی پر فیڈ بیک لیااس موقع پر انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ما حول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے گھروں اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ شہر سے ڈینگی کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹاؤنز انتظامیہ کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ عید کی چھٹیوں میں بھی ڈینگی سرویلنس کے کام کو جا ری رکھیں اور اس سلسلہ میں عوام الناس میں ڈینگی سے متعلق آگاہی بھی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف کوششیں جاری رہیں گی۔