ڈی جی پی ایچ اے کی طرفسے پارکوں کی صفائی کے احکامات

ڈی جی پی ایچ اے کی طرفسے پارکوں کی صفائی کے احکامات

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کے ڈائریکٹر جنرل میاں شکیل الرحمٰن نے پارکوں کی صفائی کے احکامات جاری کر دیئے ۔عید الفطر کے موقع پر پی ایچ اے کے جن پارکوں میں نماز عیدالفطر ادا کی جائے گی ان کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ہر پارک میں عید کی نماز تک 2اہلکار عید کی نماز تک پارک کے باہر موجود رہیں گے اور عید کی نماز کے بعد پارک کی صفائی کر کے جائیں گے۔ڈی جی پی ایچ اے نے یہ بھی ہدایات کی ہیں کہ عید پر اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی جائیں اور عید کے بعد ان اہلکاروں کو متبادل چھٹیاں دی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -