نزول قرآن کی رات کا نور صدیو ں پر محیط ہے،اشرف آصف جلالی
لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ نزول قرآن کی رات کا نور صدیوں پر محیط ہے اور ہر صبح نو کو روشنی بانٹ رہی ہے لیلۃ القدر انسان کے ظاہر اور باطن کومنور کرنے کا سامان کرتی ہے یہ رات بند ے کیلئے بخشش اور مغفرت کا ابر کرم ہے آخری عشرے کی وتر راتوں کا تحفہ خصوصیت سے امت مسلمہ کو عطا کیا گیاان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد الرحیم اچھرہ میں سالانہ فہم دین کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شبِ قدر ایک حقیقی انسان کی انسانیت کی تعمیر و تہذیب اور روحانی ترقی کے لیے بھر پور کردار عطا کرتی ہے اس رات میں رحمتوں کے کھلے دروازے چودہ صدیوں سے امت مسلمہ کے لیے جنت کا اہتمام کر رہے ہیں اس رات کو جاگنے سے بندے کے بھاگ جاگ جاتے ہیں ہمارے معاشرے پر پڑی مادہ پرستی کی دھول شب قدر کی برکتوں کے نزول سے اتر سکتی ہے یہ امت مسلمہ کی خوش نصیبی ہے یہ رات مسلمانوں کو سال سے زیادہ انتظارنہیں کرواتی اور پھر بخشش کی نئی برسات کے ہمراہ آجاتی ہے ۔