بیرونی طاقتیں پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتی ہیں،ذکر اللّٰہ مجاہد

بیرونی طاقتیں پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتی ہیں،ذکر اللّٰہ مجاہد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)قائمقام امیرجماعت اسلامی لاہورذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بیرونی طاقتیں اور پاکستان دشمن قوتیں پاکستان کو عد م استحکام اورناکام ریاست بنانے کی مسلسل کوششوں میں لگی ہوئی ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز ایک افطار ڈنر سے کیا انھوں نے کہا کہ ملک میں عوام کے خلاف جاری معاشی دہشت گردی ،اقرباپروری،کرپشن ،مہنگائی وبے روزگاری کو ختم کرنے میں حکومت بری طرح ناکام نظر آتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قوانین ہیں طاقتور اربوں کی کرپشن کرنے کے باوجود آئین وقانون کی گرفت سے آزاد گھوم رہے ہیں۔ جاگیرداروں ،وڈیروں اور مخصوص طبقے نے نظام کو یرغمال بنارکھا ہے وسائل واقتدار کے ایوانوں پر اشرافیہ قابض ہے سودی معیشت،استعماری سیاست اور ہندوانہ کلچر نے ہماری تہذیب کا جنازہ نکال دیا ہے ملک کے وسائل واقتدار کو حکمرانوں نے یرغمال بنارکھا ہے انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کی ایک عجیب تصویر دنیاکے سامنے پیش کررکھی ہے جس سے ملک کے اسلامی تشخص کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ہم نے آج تک اس ملک کے مسلمانوں کی اقدار کو غلط رنگ میں ہی پیش کیا ہے چند فیصد لوگوں کے غلط رویے اور اعمال سارے مسلمانوں کی عکاسی نہیں کرتے ،بدقسمتی سے ہمارے بارے میں مغرب جو تصوررکھتا ہے ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ اس کو تقویت ہی پہنچائی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں اسلام کے احیاء کے لیے پاکستان میں قرآن وسنت کے نظام کا نفاذ ضروری ہے۔ ملک میں کرپشن ،جہالت،مہنگائی،بے روزگاری ،لوڈشیڈنگ گویا کہ ہر طرح کی دہشت گردی 68سال سے اقتدار پر قابض استعمار کے غلام حکمرانوں کی وجہ سے ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -