سرمایہ دار حکمرانوں کی مزدوروں سے دوستی نہیں ہو سکتی،اشرف بھٹی

سرمایہ دار حکمرانوں کی مزدوروں سے دوستی نہیں ہو سکتی،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سرمایہ دارحکمرانوں کی مزدوروں اورغریبوں سے دوستی نہیں ہوسکتی حکمرانوں نے اس سال بھی بیچارے عوام سے عیدکی خوشی چھین نہ جانے مزدور،محنت کش اورکسان کے آنگن میں خوشی ،آسودگی اورسکون کاچاندکب اترے گا۔شریف برادران کے دوربادشاہت میں قومی وسائل کاغلط استعمال کرپشن سے بڑی کرپشن ہے تخت لاہور کے'' سلطان ''نے ناداروں،مزدوروں اورکسانوں کابھرکس نکال دیاوہ شوکت ٹاؤن میں ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ جہاں حکمران طبقہ قومی وسائل کوشیرمادرسمجھ لے وہاں عوام بھوک سے مرجاتے ہیں۔رمضان بازاروں کے نام پربھی شوبازی اورشعبدہ بازی کی گئی ڈھونگ رچانے میں شریف برادران کا دوردورتک کوئی ثانی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے محلات کوروشن رکھنے کیلئے ناداراورمفلس عوام کاچولہے تک بجھادیے ہیں مفلسی کے مارے لوگ اپنے بچوں کواپنے ہاتھوں سے موت کے گھاٹ اتارنے اورانہیں چلتی گاڑیوں کے آگے پھینکنے پرمجبورہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ شعبدہ برادران قوم کوبتائیں میٹروبس سے لاہورسمیت پنجاب میں کونسا انقلاب آیاہے ۔پنجاب حکومت نے ممکنہ سیلاب سے بچاؤکیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ تخت لاہور کے شہزادوں کوسیاست چمکانے اورمتاثرین کی بحالی کے نام پرسرکاری فنڈزڈکارنے کیلئے ہرسال سیلاب کاانتظاررہتا ہے۔جس ملک میں عام لوگ بھوک ،پیاس اوربیماری سے مررہے ہوں وہاں لیپ ٹاپ کی مفت تقسیم سے بڑی کوئی بدعنوانی نہیں ہوسکتی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -