گیس کی قیمتوں میں20فیصد اضافے کا فیصلہ ظالمانہ ہے،انجینئر یاسر گیلانی

گیس کی قیمتوں میں20فیصد اضافے کا فیصلہ ظالمانہ ہے،انجینئر یاسر گیلانی

  

لاہور(نمائند ہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکو مت کا گیس کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کا فیصلہ ظالمانہ اقدام ہے ایسے اقدامات عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں حکومت کا گیس کی قیمت میں اضافہ کا جواز مضحکہ خیز ہے کہ 2013 سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو کسی قسم کا ریلیف دینے کو تیار نہیں گزشتہ ماہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود پاکستان میں اضافہ کیا گیاجس سے حکمرانوں کی بدنیتی قوم کے سامنے آ چکی ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کیو جہ سے ملک میں پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -