فوج اور رینجرز کے خلافزہر اگلنے والوں کا محاسبہ کریں گے،ثروت قادری

فوج اور رینجرز کے خلافزہر اگلنے والوں کا محاسبہ کریں گے،ثروت قادری

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی) سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ فوج اور رینجرز کے خلاف زہر اگلنے والوں کا قوم محاسبہ کریگی،ملکی سلامتی کے حساس ادارے اورحکومت الطاف حسین کی فوج ورینجرز کے خلاف زہر افشانی کا نوٹس لے ،پاکستان کے اداروں میں عوام سب سے زیادہ فوج کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،کسی تنظیم کی سیاسی سرگرمیوں کو کوئی نہیں روک سکتا ،جرائم پیشہ عناصرکی ہر جگہ بیخ کنی کی جانی چاہیے ،کراچی کے حالات میں بگاڑ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،کراچی ہر محب وطن پاکستانی کا شہر ہے اس کو وراثت سمجھنے والوں نے عوام کو پانی کی بوند بوند سے ترسا یا ہوا ہے ،روشنیوں کو اندھیروں میں دھکیلنے والے مظلوم بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،رینجرز کو کراچی میں آخری کلر،بھتہ خور اور دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنا چاہیے ،کراچی کا امن ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی سے جڑا ہے ،پاکستان اللہ عزوجل کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ،تمام قوتوں کو پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے ایک ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ،پاکستان شب قدر کی برکت والی رات میں معرض وجود میں آیا ،آج کے دن ہم سب عہد کریں کہ پاکستان کی ترقی خوشحالی اور استحکام کیلئے مثبت کردار ادا کرینگے اور ملک کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ،زبان اور مذہب کے نام پر تعصب پھیلانے والے ملک دشمن قوتوں کے پیروکار ہیں ،اسلام مسلمانوں کو یکجا اور متحد ہونے کادرس دیتا ہے ،عالم اسلام کو عروج دلانا ہے تو امت مسلمہ کو ایک ہوکر باطل قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا ،یہود ونصاریٰ اور ان کے پیروکار مسلمانوں کو تقسیم کرکے کمزور اور مسلمانوں کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ، آئینی کسی بھی ادارے کی ہرزہ سرائی کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ،فوج ورینجرز کراچی سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اس وقت تک جاری رکھیں جب تک ملک میں مکمل امن قائم نہیں ہوجائے ،شہری جب اپنے آپ کو محفوظ اور آزاد سمجھنے لگیں تووہ امن مستقل بنیاد پر ہوتا ہے ۔#

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -