ریحام خان کی جعلی ڈگری عمران خان کیلئے باعث شرم ہے،اکمل خان باری

ریحام خان کی جعلی ڈگری عمران خان کیلئے باعث شرم ہے،اکمل خان باری

  

لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ ریحام خان کی جعلی ڈگری عمران کیلئے باعث شرم ہے ۔عمران خان دوسروں کی طرف انگلیاں اٹھاتے ہیں مگر اپنے گھرمیں گھسے چور نظر نہیں آتے ۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے پہلے خود کو تبدیل کریں تحریک انصاف کے کارکنوں کو سبق سیکھنا چاہیے ان کی قیادت جھوٹ اور فریب کے سہارے سیاست چمکا رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا برطانوی اخبار نے ریحام خان کا سارا کچھا چھٹا کھول دیا ہے وہ کئی سال تک جعلی ڈگری کا استعمال کرتے ہوئے بی بی سی میں نوکری کرتی رہی ہیں ۔برطانوی کالج نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے کہ ہم نے ریحام کو ایسی ڈگری جاری نہیں کی اب عمران خان اور ریحام کے پاس عوام کو بتانے کیلئے کوئی جواب موجود نہیں ہے ۔تحریک انصاف کی بنیاد ہی جھوٹ پر رکھی گئی ہے تو اس کی قیادت کیوں نہ جھوٹ کا سہارا لے گی ۔انہوں نے مزید کہا اب وقت آگیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو بھی جعلی پارٹی چھوڑ دینی چاہیے کیونکہ جھوٹ کی بنیاد پر کی گئی سیاست کبھی ملک میں تبدیلی کا باعث نہیں بن سکتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -