الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر انتشار پھیلا رہے ہیں،راحت گجر

الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر انتشار پھیلا رہے ہیں،راحت گجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر انتشار پھیلا رہے ہیں ،کراچی میں جو تاجر بھتہ نہیں دیتا اس کو قتل کر دیا جاتا ہے،میجر جنرل محمد اکبر بلال سندھ میں محمد بن قاسم جیسا کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہارشاہدرہ کے معروف تاجر اور سابق طالبعلم رہنما راحت محمود گجر نے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک جماعت بھارت کے ساتھ مل کر ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں متحدہ اور ایم کیو ایم جیسے ملتے جلتے ناموں پر پابندی لگائی جائے اور الطاف حسین کے نام نہاد لیڈروں کو کیفر کردا ر تک پہنچایا جائے مصطفی کمال جیسے بہاد لوگوں کی ٹیم بنا کر بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں راحت محمود گجر نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور الطاف حسین جیسے لوگ سندھ کے کینسر کی شکل اختیار کرگئے ہیں قومی دولت لوٹ کر دوسرے ملکوں میں منتقل کرنے والے افراد قوم کے ساتھ کسی صورت بھی مخلص نہیں ہو سکتے موجودہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ملک کو اس گند سے پاک کرنے کیلئے سیکیورٹی اداروں کو فری ہینڈ دیا جائے