عید الفطر کی آمد،بازاروں ، شاپنگ سنٹرز ، مارکیٹوں میں عوامی گہما گہمی عروج پر

عید الفطر کی آمد،بازاروں ، شاپنگ سنٹرز ، مارکیٹوں میں عوامی گہما گہمی عروج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( اسداقبال ) عید الفطر کی آمد قریب آتے ہی صو بائی دارالحکو مت کے بازاروں ، شاپنگ سنٹرز ، پلازوں اور مارکیٹوں میں عوامی گہما گہمی میں اضافہ عروج پر پہنچ گیا ہے ۔اورفیملیز کی بڑ ی تعداد رات گئے تک اشیاء کی خر یداری میں مشغول دکھائی دینے لگے ہیں۔جبکہ تاجروں نے بھی مہنگائی کے جن کو بو تل سے باہر نکالتے ہوئے گزشتہ سال کی نسبت اشیائے ضروریہ کی قیمتو ں میں 40فیصد تک اضا فہ کر دیا ہے ۔دوسری طرف عید کی آمد کے باعث تمام اہم بازاروں ، کاروباری مراکز ، چوڑی ، کلاتھ ، شوز ، جیولرز ،جنرل سٹورز مارکیٹس ، شاپنگ سنٹرز اور دیگر مصروف تجارتی مقامات پر منی سٹالز لگا تے ہوئے تجاوزات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔تاجر دکانداروں نے ہزاروں روپے کرائے پر یو میہ اپنی دکانوں کے فرنٹ حصے موسمی تھڑے بازوں کو فراہم کر دیئے ہیں جس کے باعث تمام اہم بازاروں اور پبلک مقامات پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ۔ اس طرح پیدل چلنے والی خواتین اور شہریوں کو بھی شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان مقامات پر خریداری کیلئے آنے والی خواتین ، بچوں اور باحیثیت لوگوں کی گاڑیوں کو پارک کرنے کیلئے بھی کوئی جگہ مقرر نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں کاریں ، موٹر سائیکل ، سکوٹر اور دیگر ٹرانسپورٹ ان بازاروں میں ہی پارک کی جا رہی ہے۔ اسی طرح ریڑھی اورچھابڑی فروشوں نے بھی مصروف بازاروں کا رخ کر لیا ہے۔ لاہور پو لیس کے اعلی حکام کو چائیے کہ عیدا لفطر کی آ مد کے پیش نظر بازاروں اور تجارتی مراکز میں سیکیو رٹی کے مو ثر انتظامات تر تیب دیں ۔ عیدالفطر کے حوالے سے خر یداری کر نے آئے ہو ئے صارفین ماہ نور ، مسز آصف اور علیان نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میٹھی عید تو آگئی تاہم غریب مہنگائی کے باعث عید کی خو شیو ں سے محروم رہے گے کیو نکہ کپڑوں اور جو تو ں کی قیمتیں اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ جنھیں خرید نا عام شہری کا بس نہیں ۔مائرہ نے کہا کہ عید قر یب آتے ہی اشیاء کی قیمتو ں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ جس پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو حر کت میں آ نا چائیے ۔ مصباح ، مسز عباس ،زینت ، عائشہ ، اور فاطمہ نے کہا کہ مذہبی تہوار آتے ہی دکاندار مصنو عی مہنگائی کو طو ل پر پہنچا کر شہریو ں کو لو ٹنا شروع کر یتے ہیں جن کو پو چھنے والا کو ئی نہیں ۔انھو ں نے کہا کہ حکمران مہنگائی کے خاتمہ کے لیے اقدامات اٹھائیں۔رابعہ اور مسز جاوید نے کہا کہ عید قر یب آتے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتو ں میں 50فیصد تک اضا فہ کر دیا ہے ۔جن کو پو چھنے والا کو ئی نہیں ۔ شہریو ں کا کہنا تھا کہ رواں سال غریب ہو شر با مہنگائی کے باعث عید کی خو شیاں منانے سے محروم جبکہ امراء عید روایتی جوش و جذبے سے منائیں گے ۔پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے انار کلی کے صدر اشر ف بھٹی ،قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکر ٹری حافظ عابد علی ،انجمن تاجران کے چیف ایگزیکٹو شیخ محمد ارشد نے کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے اور ہر طبقہ کے افراد کی کو شش ہو تی ہے کہ عید خریداری کی جائے تاہم مہنگائی کے باعث رواں سال خریداری رجحان میں کمی نظر آرہی ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ آج سے بازاروں میں رات گئے تک اشیاء کی خریداری کے لیے شہریوں کا رش بڑھ جائے گا ۔انھو ں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کو چائیے کہ بازاروں اور تجارتی مراکز میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں چاند رات تک اضافہ کیا جائے۔