گیس کی قیمتوں میں 20فیصد اضافہ منی بجٹ کے مترادفہے،کامران سیف

گیس کی قیمتوں میں 20فیصد اضافہ منی بجٹ کے مترادفہے،کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے بعد گیس کی قیمتوں میں18سے20فیصد اضافہ کے فیصلہ کو منی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیس پاکستان کے قدرتی وسائل سے حاصل ہوتی ہے اس لیے اس کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ بلا جواز ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے اس کی چوری روکی جائے تو سوئی گیس کمپنیوں کا خسارہ پورا ہوجائے گا اور حکومت کو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی ضرورت ہی نہ رہے گی۔میاں کامران سیف نے کہا کہ سوئی گیس کی گھریلو اور صنعتی مقاصد کیلئے قیمتوں میں اضافہ عوام پریشانی کا شکار ہونگی ۔صنعتی مقاصد کیلئے اضافہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور اس کا بالواسطہ اثر مہنگی اشیاء کی صورت میں عوام پر ہی پڑے گا ۔اس لیے حکومت عید کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلہ کو مسترد کردے ۔