لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتما م رمضان المبارک کے سلسلے میں نعتیہ مشاعرہ

لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتما م رمضان المبارک کے سلسلے میں نعتیہ مشاعرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل (الحمراء)کے زیر اہتما م رمضان المبارک کے سلسلے میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد الحمراء ادبی بیٹھک میں کیاگیا۔چیئرمین (الحمراء )عطاء الحق قاسمی اور ایگز یکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر) عطاء محمدخان نے تمام شعراء کرام کا شکریہ ادا کیا مشاعرہ میں ملک نامور شاعرواجد امیر،ناصر بشیر، باقی احمد پوری ،صغریٰ صدف، صوفیہ بیدار،نجیب احمد، عباس تابش،عمران نقوی، سعداللہ شاہ، حسن عسکری کاظمی، ریاض زیدی، گلزار بخاری،رقیہ غزل،صادق جمیل، سرورحسین نقشبندی، حسن عباسی، اعجاز کنور راجہ ، گل نوخیزاختر، راجہ نیئر،رضا علی، عذیر احمد،سعو دعثمانی ،رفیع الدین ذکی قریشی ،عبدالمجید چٹھہ ، شہزاد مجددی ، راجہ رشید محمود،حرا ررانا، فاطمہ غزل، علی اصغر عباس اور نبیل احمدنے حضورؐکی ذات اقدس پرعقیدت کے پھول نچھاور کئے۔مشاعرہ کی نظامت صوفیہ بیدار نے کی۔