بے سہارا افراد کیلئے قائم اداروں میں عید تحائف تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری

بے سہارا افراد کیلئے قائم اداروں میں عید تحائف تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری

  

 لاہور(رپوٹ :دیبا مرزا)صو با ئی دارالحکومت میں واقع غریب لاوارث بچوں ،بوڑھوں اور بے آسرا خواتین کے مسکن ایدھی ہومز،دارلشفقت،دارالکفا لہ،چا ئلڈ پروٹیکشن بیورو، دا رلا مان،ایس او ایس ویلیج میں انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے عید تحائف تقسیم کر نے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ،جو کہ چاند رات تک جاری رہے گا ۔چائلڈ پروٹیکشن بیورواور دارلامان،دارلشفقت میں گزشتہ روز عید تحائف کے حوالے سے تقریبا ت بھی منعقد کی گئیں چائلڈپروٹیکشن بیورو کی ڈائریکٹر پروگرامنگ تانیہ ملک،دارلامان سپر نٹنڈ نٹ مصباح رشید ، دار الشفقت سپر نٹنڈنٹ عاصم حیات فاروقی نے عید کے موقع پر پیغام دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اس قسم کی تقریبات سے اپنے والدین اور گھروں سے دور بے سہارا بچوں میں احساس محرومی ختم ہوتا ہے اور جو خواتین اپنے پیاروں سے دور عید منا تی ہیں ان کی خو شیوں کو دوبا لا کر نا ہما را فرض ہے ،مخیر حضرات اپنوں کے پیار سے محروم ان لو گوں کو ہر گز نہ بھو لیں ۔چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو، لاہور میں البیراک کی جانب سے بیورو میں مقیم بچوں کیلئے افطار اور عید کیلئے گفٹس کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم پی اے چودھری شہباز نے بطور خاص شرکت کی اس موقع پر عید کی مناسبت سے مختلف پروگرامز اور کھیلوں کے علاوہ پتلی تماشہ کا اہتمام بھی کیا گیا بیورو میں مقیم بچوں نے مختلف پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بچیوں کے لیے مہندی اور چوڑیوں کا سٹال بھی لگایا گیاجس میں نو عمر اور کم سن بچیوں نے ہاتھوں پر مہندی لگوائی اس کے علاوہ کھیلوں کے سٹالز میں بھی بچوں اور بچیوں نے بھرپور حصہ لیا ۔اسی طرح سٹی ڈسٹرکٹ گو رنمنٹ کے زیر اہتما م چلنے والے شہر کے واحد دارلامان میں بھی تقریب رکھی گئی جس میں ڈیسی او کی بیگم حنا عثمان نے مہما ن خصو صی کے طور پر شرکت کی اور وہا ں پر مقیم خواتین میں عید گفٹس تقسیم کئے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -