پرائس مجسٹریٹوں کے9252 دکانوں پر چھاپے،164 گرانفروش گرفتار
لاہور(جنرل رپورٹر)صوبے بھر میں 1525پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ذخیرہ اندوزوں ،گراں فروشوں اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف مہم کے دوران گذشتہ روز 9252مقامات پر چھاپے مارے اور 1476تاجروں اور دکانداروں کو ذخیرہ اندوزی ، گراں فروشی اور ناپ تول میں کمی کا مرتکب پایااس کارروائی کے دوران 135مقدمات درج کرکے 164افراد کو گرفتار کیاگیا جبکہ 17لاکھ 68ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائدکیاگیا۔ صوبے میں اس حوالے سے سب سے زیادہ جرمانہ ضلع رحیم یار خان میں 5لاکھ 6ہزار روپے جبکہ ضلع جھنگ میں سب سے کم 6ہزار روپے عائد کیا گیا ۔ ضلع لاہور میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1095مقامات پرچھاپے مارے۔ مہنگی اشیائے خو ر دو نو ش بیچنے پر62مقدمات درج کرکے98افراد کو گرفتا ر کیاگیاجبکہ 97ہزار روپے جرمانہ بھی عائدکیاگیا اوزان و پیمائش کی چیکنگ کیلئے صوبے بھر میں 2149 مقامات پر چھاپے مارے گئے اور 212 دکانداروں کے خلاف ناپ تول میں کمی پر قانونی کارروائی کی گئی مزیدبراں صوبے بھر میں حکومت اور مخیرحضرات کے تعاون سے قائم 1814دسترخوانوں پر ایک لاکھ 66ہزار سے زائد افراد نے افطاری کی۔