ایران کاعالمی طاقتوں سے معاہدہ خوش آئند ہے: پروگریسو گروپ لاہورچیمبر

ایران کاعالمی طاقتوں سے معاہدہ خوش آئند ہے: پروگریسو گروپ لاہورچیمبر

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پروگریسو گروپ نے ایران اور دنیا کے چھ ترقی یافتہ ممالک کے مابین جامع جوہری معاہدے کو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے۔ پروگریسو گروپ کے صدر خالد عثمان او ر سیکرٹری اطلاعات محمد اعجاز تنویرنے گزشتہ روز یہاں جاری کئے جانے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اس معاہدے کے ایران کے ساتھ ساتھ خطے کے دیگر ممالک پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ معاہدہ ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گا۔ پروگریسو گروپ کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی راہ بھی ہموار کرے گا۔

اور اس منصوبے کی تکمیل سے ملک میں توانائی کی قلت کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے بعد ایران پر لگی پابندیاں ختم ہونے کے ایران اور پاکستان کے مابین تعاون بڑھے گا جس سے نہ صرف دونوں ممالک میں اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہو گی، بلکہ علاقائی تعاون بڑھنے سے خطے کو بھی اقتصادی فروغ ملے گا۔

مزید :

کامرس -