انڈیکس 2بالائی حدیں عبورکرکے تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

انڈیکس 2بالائی حدیں عبورکرکے تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی زبردست مندی، تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100انڈیکس 36ہزار پوائنٹس کی سطح چھونے کے بعد 2 بالائی حدوں کے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور کاروبار کے اختتام پر 35600پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر 35800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تیزی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 39ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ غیر ملکی سرمائے کی آمد اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے کیمیکل، توانائی، ٹیلی کام، آٹو موبائل اور پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت کے ایس ای 100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 35700، 35800، 35900اور 36000پوائنٹس کی 4بالائی حدوں کو عبور کرتا ہوا 36029.21پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تاہم مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشن کی جانب سے حصص کی قیمتیں بڑھنے پر منافع کے حصول کی خاطر
حصص کے فروخت پر دباؤ کے سبب انڈیکس کاروبار کے اختتام تک یہ سطح تو برقرار نہ رکھ سکا تاہم 187.91پوائنٹس اضافے سے 35699.75پوائنٹس سے بڑھ کر 35887.66پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح 103.57 پوائنٹس اضافے سے کے ای سای 30انڈیکس 22350.03 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24761.57پوائنٹس سے بڑھ کر 24889.63پوائنٹس پر جا پہنچا۔

تیزی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 39ارب 90کروڑ 2لاکھ 46ہزار 817روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسٹاک مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 76کھرب 48ارب 51کروڑ 96لاکھ 889روپے سے بڑھ کر 76کھرب 88ارب 41کروڑ 98لاکھ 47ہزار 706 روپے ہویا۔ جمعرات کو مجموعی طور پر 60کروڑ 22لاکھ 82ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو 14ارب روپے تک محدود رہا جبکہ بدھ کو 55کروڑ 15لاکھ 38ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 16ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ جمعرات کے روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 376کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 218کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ، 134میں کمی اور 376کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہی۔ کاروبار کے لحاظ سے پیس پاک 5کروڑ 35لاکھ، پرویز احمد 4کروڑ 33لاکھ، لوٹ کیمیکل 3کرور 48لاکھ، کے الیکٹرک 2کروڑ 92لاکھ اور پی ٹی سی ایل 2کروڑ 59لاکھ حصص کے سودں کے ساتھ سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے بھاؤ میں 500روپے اور نیسلے پاک کے بھاؤ میں 245روپے کا اضافہ جبکہ پنجاب آئل کے بھاؤ میں 8.67روپے اور پاک انٹرنیشنل کنٹینر کے بھاؤ میں 8روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی#/s#
*****

مزید :

کامرس -