خدمات کی تجارت کے شعبے کا خسارہ 13.26 فیصد تک کم ہو گیا

خدمات کی تجارت کے شعبے کا خسارہ 13.26 فیصد تک کم ہو گیا

  

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران خدمات کی تجارت کے شعبے کا خسارہ پہلے 11 ماہ کے دوران 13.26 فیصد تک کم ہو گیا اور گزشتہ مالی سال کے دوران جولائی سے مئی تک خدمات کی تجارت کے شعبے کا خسارہ دو ارب دو کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا جو کہ اس سے پچھلے مالی سال 2 ارب 33 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران خدمات کے شعبے کی برآمدات میں 7.95 فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں 1.07 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جولائی 2013ء سے مئی 2014ء تک خدمات کے شعبے کی برآمدات کا حجم 4 ارب 97 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا۔

جو کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پانچ ارب 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ درآمدات کا حجم 2013-14ء کے مقابلے میں بڑھ کر 7 ارب 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔

مزید :

کامرس -