’’ ڈیلٹا ایئر لائن‘‘ کا 60 نئے طیاروں کی خریداری کے آرڈرز منسوخ کرنے کا فیصلہ

’’ ڈیلٹا ایئر لائن‘‘ کا 60 نئے طیاروں کی خریداری کے آرڈرز منسوخ کرنے کا ...

  

نیویارک (اے پی پی) امریکہ کی ایئرلائن’’ ڈیلٹا ایئر لائن‘‘ نے 60 نئے طیاروں کی خریداری کے آرڈرز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ پائلٹ یونین کی جانب سے تین سالہ لیبر معاہدے کو مسترد کرنا ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ اینڈرسن نے ادارے کی دوسری سہ ماہی کی کارکردگی کے حوالے سے کانفرنس کال کے دوران بتایا کہ کمپنی نے چالیس 737-900 بوئنگ اور بیس ایمبرائر ای۔190 طیاروں کی خریداری کا آرڈر دے رکھا ہے جن کی مقررہ قیمت 4 ارب ڈالر ہے۔ انھوں نے کہا ہے آرڈر کی منسوخی کا فیصلہ بعض مالیاتی ماہرین کے اس مشورے کے بعد کیا گیا کہ ایئر لائن کی نشتوں میں اضافے سے اس کے منافع میں ساڑھ چار سے ساڑھے چھ فیصد تک کمی آسکتی ہے۔ ادھر ایئر لائن کی پائلٹس یونین نے گزشتہ ہفتے تین سالہ لیبر معاہدے کو مسترد کر دیا تھا۔ ان کا موقف ہے کہ وہ منافع کی حصہ داری میں انتظامی فیصلوں پر مطمئن نہیں۔ جمعرات کو دن کے وسطی اوقات میں ایئر لائن کے شیئرز کی قیمت 44.33 ڈالر فی حصص تھی۔

(irf/mhn/rmq 1235:15)

مزید :

کامرس -