ملک بھر کے چیمبراورسٹاک مارکیٹیں 21جولائی تک بند رہیں گی

ملک بھر کے چیمبراورسٹاک مارکیٹیں 21جولائی تک بند رہیں گی

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت سمیت تمام چیمبرز آف کامرس اور سٹاک ایکسچینجز گارنٹیز لمیٹڈ عید الفطر پر آج 17جولائی بروز جمعہ سے 21 جولائی بروز منگل تک پانچ روز بند رہیں گی۔وفاقی حکومت نے عید الفطر پر پانچ تعطیلات کااعلان کیا ہے جس کے باعث ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹریز بھی ان ایام میں بند رہیں گے ۔دوسری جانب سٹاک ایکسچینج گارنٹیز لمیٹڈ کے ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ملک بھر کی سٹاک ایکسچینجز بھی عیدالفطر پر جمعہ سے منگل تک پانچ روز بند رہیں گی ۔

جس کے باعث حصص کے لین دین کاکوئی کاروبار نہ ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ22جولائی بروز بدھ کو سٹاک ایکسچینج دوبارہ شیئرز کی خرید وفروخت کاکام شروع کردیں گی۔

مزید :

کامرس -