پابندیاں ختم ہونے کے بعد خام تیل کی برآمدات 5 لاکھ بیرل بڑھ جائینگی

پابندیاں ختم ہونے کے بعد خام تیل کی برآمدات 5 لاکھ بیرل بڑھ جائینگی

  

تہران(اے پی پی) ایران مخالف پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران کے خام تیل کی برآمدات میں روزانہ پانچ لاکھ بیرل کا اضافہ ہو جائے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ ایران کے وزیر پیٹرولیم بیرن نامدار زنگنہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کے فورا بعد ایران کے تیل کی برآمدات میں روزانہ پانچ لاکھ بیرل اور پانچ سے چھ ماہ کے بعد دس لاکھ بیرل کا اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد ایران کے تیل کی روزانہ کی برآمدات کا حجم پچیس لاکھ بیرل تک پہنچ جائے گا۔ ایران کے وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ ایران تیل اور گیس فیلڈز کی توسیع کا ایک وسیع پروگرام رکھتا ہے اور ایرانی اور غیر ملکی کمپنیوں کو ان تیل اور گیس فیلڈز میں کام کرنا چاہئے ۔

دوسری جانب سینٹرل بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک میں ایران کے منجمد اثاثے آئندہ مہینوں کے دوران بحال ہو جائیں گے۔ ان اثاثوں کی مالیت تقریبا انتیس ارب ڈالر ہے۔

مزید :

کامرس -