ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
اسلام آباد (اے پی پی) ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی منڈی میں اگست کے سودوں کے لئے تیل کی فی بیرل قیمت 84 سینٹ اضافے کے بعد 53.04 ڈالر تک پہنچ گئی۔ یورپی منڈی میں اگست کے سودوں کے لیے برینٹ آئل کی قیمت 66 سینٹ اضافے کے بعد 58.51 ڈالر پر آگئی۔ امریکی تجزیہ کار مائیکل لِنچ کا کہنا ہے کہ تاجروں نے معاہدہ ہونے کے امکانات اور افواہوں کی بنیاد پر تیل کی خرید و فروخت کی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد ممکنہ طور پر ایران کی تیل کی برآمدات پر پابندی ختم ہوگی اور ایرانی تیل آنے کے بعد تیل کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے میں مدد ملے گی۔
(msf/zhm/tam/aam 1525:15)