پھول ، گڈی ، ٹینڈے بننے کے مرحلہ پر کپاس کی فصل کی خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت

پھول ، گڈی ، ٹینڈے بننے کے مرحلہ پر کپاس کی فصل کی خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (بیورورپورٹ) کاشتکاروں کو پھول ، گڈی ، ٹینڈے بننے کے مرحلہ پر کپاس کی سب سے اہم او ر نقد آور فصل کی خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کپاس صوبہ پنجاب کی سب سے اہم نقد آور فصل ہے جبکہ کپاس اگانے والے علاقوں کی دیہی آباد ی کے روزگار کا انحصار اس فصل پر منحصر ہے لہٰذا کاشتکار پھول ،گڈی اورٹینڈے بننے کے مرحلہ پر اس کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنائیں

تاکہ فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل ہوسکے۔ ایک ملاقات کے دوران محکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ کپاس کی کاشت کے اکثر علاقوں میں کاشتکار چھوٹے رقبوں کے مالک اور کھادوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سفارش کردہ مقدار سے کم کھادیں استعمال کرتے ہیں جس کے باعث پیداوار میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار اگست کے مہینے میں نائٹروجنی کھادوں کا استعمال فصل کی بڑھوتری اور پھل کو مدنظر رکھ کر دو سے تین اقساط میں کریں۔مزید برآں زنک اور بوران کی کمی کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ان کا بذریعہ سپرے استعمال کپاس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کا باعث بنتا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ زنک سلفیٹ 35فیصد والا 250گرام فی 100لیٹر پانی اوربورک ایسڈ 200گرام فی 100لیٹر پانی فی ایکڑ 2سے 3بار سپرے کرنا چاہیے ۔ انہوں نے بتایاکہ نمی والے موسم میں کپاس کی فصل میں سفید مکھی اور چست تیلے کے حملے کے بروقت تدارک کیلئے اپنی فصل کی ہفتہ میں دوبار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں۔انہوں نے بتایاکہ پیسٹ سکاؤٹنک کے بعد اگر سفید مکھی کا حملہ نقصان کی معاشی حد 5بالغ یابچے فی پتہ یا دونوں ملاکر پانچ فی پتہ ہوں جبکہ چست تیلہ ایک بالغ یا بچہ فی پتہ ہو تو محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی فری ایگری کلچر ل ہیلپ لائن کے نمبروں 0800-15000اور 0800-29000پر مفت کال کرکے مشاورت کرسکتے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ جو کاشتکار بذریعہ موبائل مشاورت یا رہنمائی چاہتے ہوں وہ ایس ایم ایس ہیلپ لائن 0304-4000172پر بھی ایس ایم ایس کرسکتے ہیں۔
(fd/mhn/hab 1212:15)

مزید :

کامرس -