تعارف

تعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈاکٹر تنویر زمانی بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں 30 اگست 1963 میں پیدا ہوئیں، 1964 میں ان کے خاندان نے پاکستان ہجرت کی ۔تنویر زمانی کے نانا سید محی الدین قادری نے اردو زبان کی ترقی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ جس زمانے میں وہ کام کررہے تھے، اردو زبان ختم ہورہی تھی، اسپین اور امریکہ کی لائبریریوں میں ان کے نانا کی کتابیں آج بھی موجود ہیں۔ وہ ا 61کتابوں کے مصنف تھے جبکہ کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہے ۔انہوں نے حیدرآباد دکن میں ’’ادارہ ادبیات اردو ‘‘کے نام سے ایک ادارے کی بنیاد رکھی۔ سید محی الدین قادری ’’سب رس‘‘ کے نام سے اپنے وقت کا مشہور میگزین بھی پنجاب سے شائع کرتے تھے ۔ تنویر زمانی نے خاتون پاکستان کالج اور سینٹ جوزف کالج سے تعلیم حاصل کی ۔ 1988 میں سندھ میڈیکل کالج سے گریجویشن کیا۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے انہوں نے آئرلینڈاور انگلینڈ کا انتخاب کیا ۔ کیونکہ اس وقت امریکہ کا ویزہ حاصل کرنا مشکل امر تھا۔ انہوں نے آئرلینڈ سے ایف ار سی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ اور 1991 میں سرجری میں پوسٹ گریجویٹ مکمل کیا۔ پاکستان واپس آکر جناح ہسپتال کراچی میں 1992سے 1998 تک ہاؤس جاب کی۔ شادی کے بعد تنویر زمانی اور شوہر تحسین جاوید کے ساتھ امریکہ شفٹ ہوگئیں۔ اس دوران انہوں نے بین الاقوامی سیاست میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔اور آج کل شکاگو میں اپنی فیملی کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کررہی ہیں۔ گذشتہ دنوں وہ امریکہ سے پاکستان آئیں ، اس موقع پر روزنامہ پاکستان نے ان سے خصوصی گفتگو کی جو قارئین کی نذر ہے۔

مزید :

ایڈیشن 2 -