ایشیائی سٹاک مارکیٹون میں حصص کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان

ایشیائی سٹاک مارکیٹون میں حصص کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان

  

ٹوکیو (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں جمعرات کو حصص کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تیزی رہی جس کی وجہ یونانی پارلیمنٹ کی جانب سے بیل آؤٹ پیکج کی حمایت میں ووٹ اور امریکی فیڈرل ریزرو چیف کا رواں سال کے آخر تک قرضوں پر شرح سود میں اضافے کا اعلان ہے۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 0.61 فیصد اضافے سے ہوا جو وقفے تک 0.48 فیصد پر آگیا۔ملک کا اہم ترین نکی۔225 انڈیکس وقفے پر 98.51 پوائنٹس بڑھ کر 20561.84 پوائنٹس پر آگیا ۔

جبکہ ٹاپکس انڈیکس8.43 پوائنٹس ( 0.51 فیصد) بڑھنے کے بعد 1654.84 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔سڈنی سٹاک مارکیٹ کا آغاز 0.57 فیصد اضافے سے ہوا ۔ ملک کا اہم ترین، ایس اینڈ پی۔اے ایس ایکس۔200 انڈکس 32.1 پوائنٹس اضافے کے بعد 5668.3 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔شنگھائی سٹاک مارکیٹ کا آغاز مندی سے ہوا تاہم دن کے وسطی اوقات میں اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ملک کا اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 37.65 پوائنٹس (0.99 فیصد) بڑھ کر 3843.35 پوائنٹس پر جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 39.76 پوائنٹس (1.93 فیصد )اضافے کے بعد 2098.60 پوائنٹس پر آگیا۔

(irf/mhn/rmq 1230:15)

مزید :

کامرس -