حکومت نے کئی ماہ بعد وزارت ٹیکسٹائل کیلئے وزیر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے کئی ماہ بعد وزارت ٹیکسٹائل کیلئے وزیر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا

  

 کراچی(آن لائن) ٹیکسٹائل سیکٹر اور برآمدکنندگان کی کوششیں رنگ لے آئیں، حکومت نے کئی ماہ سے محروم وزارت ٹیکسٹائل کیلئے وزیر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت ٹیکسٹائل کے مطابق انڈسٹری اسٹیک ہولڈرز اور برآمدکنندگان کی جانب سے ہر فورم پر بارہا وزیر ٹیکسٹائل کی تقرری کا رونا رونے کے بعد حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے وزیر موصوف کو جلد ہی ڈھونڈ لئے جانے کا امکان ہے،گذشتہ کئی ماہ سے وزیر ٹیکسٹائل کی خالی آسامی کو پر کرنے کیلیے حکومت کی جانب سے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے فیصلہ التوا کا شکار تھا تاہم سرکاری حکام نے آگاہ کیا ہے کہ وزیر ٹیکسٹائل کی تقرری کو یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ٹیکسٹائل اور تجارت کی وزارتوں کو ضم کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی، جو چار ماہ سے التوا کا شکار ہے۔

مزید :

کامرس -