آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز اختیارات میں توسیع کی جائے : آصف علی زرداری

آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز اختیارات میں توسیع کی جائے : آصف علی زرداری
آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز اختیارات میں توسیع کی جائے : آصف علی زرداری

  

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ہدایات جاری کی ہیں کہ آرٹیکل 147 کے تحت سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی جائے ۔

پارٹی رہنماﺅں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کی جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور اس جنگ میں اعلیٰ فوجی قیادت کا کردار قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کے ناسور سے چھٹکارہ حاصل کر کے ہی دم لیا جائے گا جبکہ پاکستانی سرحدوں پر بھارتی جارحیت کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے ۔ واضح رہے آصف علی زرداری کی جانب سے دیے جانے والے افطار ڈنر میں بلاول بھٹو زرداری ، رحمان ملک ، مراد علی شاہ ، شرجیل میمن ، سہیل انور سیال اور مکیش چاولہ شریک تھے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اس افطار ڈنر میں شریک نہیں ہو سکے ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -