یوگینڈا کے صدر سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے حریف سیاسی دھڑوں کے درمیان جاری بات چیت سے علیحدہ ہوگئے

یوگینڈا کے صدر سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے حریف سیاسی دھڑوں کے درمیان جاری ...

  

بوجمرا(اے پی پی) یوگینڈا کے صدر یوویری موسوینی برونڈی میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے حریف سیاسی دھڑوں کے درمیان جاری بات چیت سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔ برونڈی کے صدر آئندہ منگل کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں پانچویں مرتبہ حصہ لے رہے ہیں جبکہ آئین کے مطابق ایک شخص صدارتی عہدے کے لئے صرف دوبار الیکشن لڑنے کا اہل ہے۔ صدر کے اس فیصلے پر گزشتہ کئی ماہ سے ملک میں سیاسی بحران جاری ہے واضح رہے کہ برونڈی کی حکمراں جماعت حزب اختلاف اور سول سوسائٹی کی جانب سے بحران کے حل کے لئے جاری بات چیت میں پیش رفت نہ ہونے پر یوگینڈا کے صدر نے خود کو بات چیت سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -