پاکستان کمیونٹی کیپ ٹاؤن کے صدر کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام

پاکستان کمیونٹی کیپ ٹاؤن کے صدر کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام

  

جوہانسبرگ(بیورو رپورٹ)کیپ ٹاؤن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراورپاکستانی کمیونٹی کے صدر راشد بشیر سیال کی طرف سے ایک پر تکلف افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیاجس میں معززین علاقہ اور کئی سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر روز نامہ پاکستان کے بیورو چیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے راشد بشیر سیال نے کہا کہ آپس میں افطار پارٹیاں کروانے سے محبت،اخوت،اور اتفاق میں اضافہ ہوتاہے۔ماہ صیام اہل اسلام کے لئے خوشیوں اور عبادتوں کا مہینہ ہے اور یہ مہینہ ہمیں انسانیت سے محبت اور شفافیت کا درس دیتا ہے۔ہمیں اس مقدس مہینے میں اپنے ارد گرد بسنے والے غرباء کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کر کے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنی چاہئیے۔وہ شخص اللہ کے نزدیک بڑا مقدم ہے جو رمضان المبارک میں غریبوں کا خیال رکھے یقیناًاللہ پاک اس کے درجات اوربھی بلند فرمائیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -