عدن میں صدر منصور ہادی کے حامیوں کی پیش قدمی

عدن میں صدر منصور ہادی کے حامیوں کی پیش قدمی

  

صنعاء(اے پی پی) یمن کے جلاوطن صدر منصور ہادی کی حامی فورسز نے حوثی باغیوں کو پسپا کرتے ہوئے عدن شہر کے ہوائی اڈے پر قبضہ کر لیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس پیش قدمی کو ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف ہادی کے حامیوں کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ رواں برس مارچ میں حوثی باغیوں کے عدن پر قبضے کے با عث صدر منصور ہادی فرار ہو کر سعودی عرب چلے گئے تھے۔ منصور ہادی کے حامی پاپولر ریزسٹنس فائٹرز گروہ نے صوبائی حکومتی ہیڈکوارٹرز کے علاوہ باب المندب کی جانب جانے والی ساحلی سڑک کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -