برطانیہ میں پہلی مرتبہ زیرزمین زرعی فارم بنانے کا فیصلہ

برطانیہ میں پہلی مرتبہ زیرزمین زرعی فارم بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (بیورورپورٹ)برطانیہ میں پہلی مرتبہ زیرزمین زرعی فارم بنانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے خوردنی پودوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر لندن میں دوسری جنگ عظیم کے دوران فضائی حملوں سے بچنے کے لئے سرنگیں بنائی گئی تھیں جہاں وقت گزرنے کے ساتھ خوردنی پودوں کی پیداوار شروع ہو گئی تاہم اب اس پیداوار کو فارمنگ کے ذریعے باقاعدہ طور پر بڑھانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے اس حوالے سے زیرو کاربن فوڈ کے ادارے سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری شخص نے کہا ہے کہ زیر زمین مٹر، مولی، سرسوں، اجوائن اور خوردنی پودوں کی بے شمار اقسام کی فارمنگ کی جا سکتی ہے اور ہمارے ادارے نے اس منصوبے پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ زیرو کاربن فوڈ ادارے کے نمائدہ نے بتایا ہے کہ شروعات میں ادارے نے اس منصوبے پر سنجیدگی ظاہر نہیں کی تھی تاہم سرنگوں کا دورہ کرنے پر ہمیں حیران کن نتائج ملے جس کے بعد ہم باقاعدہ طور پر ان پودوں کی فارمنگ کرنے جا رہے ہیںیہ منصوبہ شروع کرنے سے پہلے اس پر 18 ماہ تحقیق کی گئی ہے اور مثبت نتائج سامنے آنے کہ بعد اس کا باقاعدہ طور پر آغاز کیا جا رہا ہے اور کچھ ہی عرصے میں فارمنگ سے حاصل ہونے والے پودوں کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ زیر زمین فارمنگ سے حاصل ہونے والی پیداوار کو کمپنی کی جانب سے لوگوں کے گھروں تک فراہم کیا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -