پروٹیز بنگلہ دیش کرکٹ سیریز فکس تھی،شعیب اختر

پروٹیز بنگلہ دیش کرکٹ سیریز فکس تھی،شعیب اختر

  

راولپنڈی (آن لائن) سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کو فکس قرار دیتے ہوئے آئی سی سی سے تحقیقات کی اپیل کی ہے۔ پاکستانی سابق کرکٹر شعیب اختر نے جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بنگلہ دیش میں ہونے والے دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی بڑے مارجن سے شکست کے بعد سیریز کو فکس قرار دیا۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ بنگلہ دیش کی چیمپئنز ٹرافی میں نمائندگی کیلئے جنوبی افریقہ سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ راولپنڈی ایکسپریس نے آئی سی سی سے معاملے کی تحقیقات کی اپیل بھی کر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی مرتبہ چیمپنز ٹرافی میں شرکت کرے گی اور یہ سب اس کے لئے ہی کیا گیا ہے بہرحال اس کی تحقیقات کروانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -