قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 24 جولائی سے شروع ہوگا

قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 24 جولائی سے شروع ہوگا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین چیمپئن شپ اور عالمی کپ کے کوالیفائی راؤنڈ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصدق حنیف نے بتایا کہ ایشین بیس بال چیمپئن شپ رواں سال 16 سے 20 ستمبر تک تائیوان میں منعقد ہوگی جس میں6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

یونٹ میں پاکستان، جاپان، کوریا، تائیوان، چین اور فلپائن شامل کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ کی ٹاپ چار ٹیمیں عالمی بیس بال کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائیرایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، خیبرپختونخوا ، پنجاب اور اسلام آباد کے کھلاڑی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -