محمدحفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کا قو ی امکان ہے، پی سی بی ذرائع

محمدحفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کا قو ی امکان ہے، پی سی بی ذرائع

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرمحمدحفیظ کے بولنگ ایکشن کی بائیومکینک رپورٹ ایک دوروز میں آئیگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کابائیومکینک ٹیسٹ6جولائی کوچنئی کی لیبارٹری میں ہواتھا اور ان کاباؤلنگ ایکشن کلیئرہونے کاقوی امکان ہے۔محمد حفیظ کو سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں رپورٹ کیا گیا تھا اور آئی سی سی کے میچ آفیشلز نے محمدحفیظ کی 5 گیندوں پراعتراض کیا تھا۔ ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ ایکشن کلیئر نہ ہونے پر محمد حفیظ کو ایک سال کی پابندی کاسامنا کرنا پڑے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -