سری لنکا سے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پی سی بی نے سکواڈ کو حتمی شکل دیدی

سری لنکا سے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پی سی بی نے سکواڈ کو حتمی شکل دیدی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوٹنی میچوں کے لئے سکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے پی سی بی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کے فٹ ہونے کے انتظار میں ہے اور و ہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانا چاہتی ہے ان کے فٹ ہوتے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ سکواڈ کا اعلان کردے گا دونوں ٹیموں کے درمیان و ن ڈے سیریزکے بعد ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز کیا جائے گا اور پہلا ٹی ٹونٹی میچ 29 جولائی کو کھیلا جائے گا فاسٹ باؤلر وہاب ریاض ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے تھے لیکن اب تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد ہی فٹ ہوکر ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ بن جائیں گے جس کا پی سی بی انتظار کررہا ہے تاکہ مختصر اوورز کی کرکٹ سیریز میں فاسٹ باؤلر کی کمی کو دور کیا جاسکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -