زمبابوے اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا

زمبابوے اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے ( نیٹ نیوز) زمبابوے اور بھارت کی ٹیموں کے مابین دو ٹوئنٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹوئنٹی20 میچ آ ج کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام 4 بجے شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹوئنٹی 20 میچ 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ اس سیریز کی میزبانی ہرارے سپورٹس کلب کو دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزہ سیریز بھی کھیلی گئی تھی جس میں بھارت نے کامیابی اپنے نام کی۔
۔ بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کے دوران کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گی۔