برطانیہ کا ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

برطانیہ کا ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

  

لندن (اے پی پی) برطانیہ ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہیمنڈ نے پارلیمان میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ملک میں اپنا اپنا سفارت خانہ کھولنے کا عزم رکھتے ہیں اور بعض تصفیہ طلب امور طے پاجانے کے بعد جلد سفارت خانے کھول دیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے باقی دنیا کو یہ یقین دہانی ہوجانی چاہیے کہ ایران کے جوہری بم تیار کرنے کے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں اور اس ڈیل کے وسیع تر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔واضح رہے کہ برطانیہ نے گذشتہ سال بھی تہران میں اپنے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -