ٹورڈی فرانس کا 11 واں مرحلہ رافیل ماجکا کے نام
پیرس( نیٹ نیوز) ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ پولینڈ کے رافیل ماجکا نے جیت لیا، برطانیہ کے کرس فروم نے ریس لیڈر کی یلوجرسی برقراررکھی۔پاؤسے کوٹیریٹس تک ریس کا گیارہواں مرحلہ ایک سواٹھاسی کلومیٹرپرمحیط تھا، گزشتہ سال ماو?نٹین اسٹیج میں پولکا ڈاٹ جرسی جیتنے والے پولش رائیڈرماکا آخری چڑھائی پرگروپ سے آگے نکل گئے اورپھرپیچھے مڑ کرنہیں دیکھا، ماجکا نے پانچ گھنٹے دومنٹ ایک سیکنڈزمیں فنشنگ لائن عبورکی،ریس لیڈربرطانیہ کے کرس فروم کوگیارہویں مرحلے میں حریفوں کی جانب سے کسی چیلنج کا سامنا نہیں کرنا پڑا اورانہوں نے نویں نمبرپررہتے ہوئے یلوجرسی برقراررکھی۔فروم کوامریکہ کے تیجیوین گارڈیرین پردومنٹ باون سیکنڈزکی مجموعی برتری حاصل ہے۔