ہیتھر وائیر پورٹ پر ماحولیاتی تبدیلی کیخلاف مظاہرین کا دھرنا

ہیتھر وائیر پورٹ پر ماحولیاتی تبدیلی کیخلاف مظاہرین کا دھرنا

  

لندن (بیورورپورٹ) دنیا کے سب سے معروف ہیتھرو ائیر پورٹ پر ماحولیاتی تبدیلی کیخلاف مظاہرین کا ائیر پورٹ پر دھرنا‘ جس کی وجہ سے اکیس پروازیں منسوخ اور سات گھنٹے تک فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافر دربدر ہو گئے مسافر بچوں اور سامان سمیت بھٹکتے رہے ائیر پورٹس کی تعمیر کے خلاف پلین سٹوپڈ نامی ماحولیاتی گروپ کے ارکان ائیرپورٹ کی باڑ کاٹ کراندر داخل ہوگئے اور خود کو ایک دوسرے سے باندھ کر سیلفیاں اتارتے رہے،پولیس ان کو علیحدہ کرنے کی کوشش میں رن وے پر گھسیٹتی ر ہی گزشتہ روز صبح تین بجکر تیس منٹ پر داخل ہونے والے مظاہرین کو بمشکل ساڑھے دس بجے تک رن وے سے نکالا جا سکا اسکاٹ لینڈ یارڈ نے نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا کئی فلائٹس منسوخ ہو گئیں تو متعدد کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑا اسی طرح کئی عالمی پروازوں کا رخ دوسرے ائیر پورٹس کی طرف تبدیل کر دیا ہیتھرو ائیرپورٹ کو لاکھوں پاؤنڈ کا نقصان ہوا ہے ناقدین کا کہنا ہے کہ کیا حفاظتی انتظامات ناکارہ تھے کہ مظاہرین نہ صرف ائیر پورٹ میں داخل ہوئے بلکہ رن وے تک بھی پہنچ گئے درجنوں مسافروں اپنی فلائٹس پکڑنے سے محروم ہو گئے۔

مزید :

عالمی منظر -