بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 جولائی سے شروع ہوگا

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 جولائی سے شروع ہوگا

  

چٹاکانگ (اے این این ) بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 جولائی سے شروع ہوگا۔ اس سیریز کی میزبانی بنگلہ دیش کررہا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ صبح 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ ٹیسٹ میچ صبح 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ یہ ٹیسٹ میچ بنگلہ دیش کے شہر چٹاکانگ مے کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست تک کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچز اور دو ٹوئنٹی20 میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی گئی تھی۔

۔ ٹوئنٹی 20 سیریز میں جنوبی افریقہ جبکہ ایک روزہ سیریز میں بنگلہ دیش نے فتح سمیٹی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -