پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے19 جولائی کو کھیلا جائیگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے19 جولائی کو کھیلا جائیگا

  

کولمبو ( نیٹ نیوز)پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ19 جولائی کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق سیریز کا تیسرا میچ دن دو بجے شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دن 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ تیسرا ون ڈے ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس ون ڈے میں ہم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے پہلے و ن ڈے کی طرح دوسرے ون ڈے میں بھی عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تھی لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا بہرحال ہم دلبرداشتہ نہیں ہیں اور جیت کے لئے پرعزم ہیں ہم سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے پوری قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں ۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ایک روزہ میچ 22 جولائی جبکہ سیریز کا آخری اور 5 واں ایک روزہ میچ 26 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ سیریز کے اختتام پر دونوں ٹیموں کمے مابین دو ٹوئنٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ٹوئنٹی20 میچ 30جولائی جبکہ دوسرا اور آخری ٹوئنٹی 20میچ یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ ایک روزہ سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے کامیابی اپنے نام کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -