غیر ملکی سرزمین پر کرکٹ کھیلنے سے کارکردگی میں واضح تبدیلی آرہی ہے ٗ ایشون

غیر ملکی سرزمین پر کرکٹ کھیلنے سے کارکردگی میں واضح تبدیلی آرہی ہے ٗ ایشون

  

ممبئی ( نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنرروی چندرن ایشون نے کہاہے کہ غیر ملکی سرزمین پر زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے سے ان کی کارکردگی میں واضح تبدیلی آرہی ہے،ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 22014-15 میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کیا جہاں بھارتی کھلاڑیوں پر کافی دباؤتھا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی سرزمین پر اسپنرز کیلئے زیادہ کھل کر کھیلنے کا موقعہ نہیں ہوتا لیکن وہ اس سیریز میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی وہ بھارت کی جانب سے کھیلتے ہیں تو وکٹ لینے کے لئے بہت سے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بلے بازوں پر دباؤ بھی ڈالتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس وقت ان کی پوری توجہ اپنی فٹنس اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے پر ہے اور ہمیشہ ان کی کوشش ہوتی ہے وہ انٹرنیشنل میچز میں بھارتی ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -