بنگلہ دیشی ٹیم رواں سال کی تیسری بہترین ٹیم بن گئی

بنگلہ دیشی ٹیم رواں سال کی تیسری بہترین ٹیم بن گئی

  

ڈھاکہ ( نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ کوایک روزہ سیریز میں شکست دینے کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم رواں سال کی تیسری بہترین ٹیم بن گئی ہے۔گزشتہ روز تیسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو9 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے لگاتار چوتھی مرتبہ سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیشی ٹیم آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ کے بعد 5ویں ٹیم بن گئی ہے جس نے رواں سال 10 انٹرنیشنل میچز جیتے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل بنگلہ دیش نے 8 میچز میں کامیابی اپنے نام کی تھی جس میں سے تین کرکٹ کے عالمی کپ،تین پاکستان کے خلاف اور دو بھارت کیخلاف انٹرنیشنل میچز جیتے۔ اب جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز 2-1 سے جیتنے کے بعد بنگلہ دیش ان ٹیموں میں شمار ہوگئی ہے۔

جس نے رواں سال 10 ایک روزہ میچز میں کامیابی اپنے نام کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -