فٹبال فیڈریشن میں تنازع سے قومی کھلاڑیوں کا نقصان ہو رہا ہے

فٹبال فیڈریشن میں تنازع سے قومی کھلاڑیوں کا نقصان ہو رہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن میں دو دھڑے بن جانے اور پی ایف ایف ،حکومت تنازعہ کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کا نقصان ہورہا ہے، پاکستان فٹبال ٹیم آئندہ ماہ ہونیوالی ساف انڈر سکسٹن چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکریٹری احمد یار لودھی کا کہنا ہے کہ حکومتی حمایت یافتہ گروپ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کررکھا ہے اور اس وقت کھیل کو بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے اور ٹیم بیرون ملک دورے سے بھی محروم رہ رہی ہے۔