قومی ٹیم عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23جو لائی کو ہالینڈ روانہ ہوگی

قومی ٹیم عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23جو لائی کو ہالینڈ ...

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23جو لائی کو ہالینڈ روانہ ہوگی ۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ورلڈ جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ عید الفطر کے فوراً بعد 25 سے 27 جولائی تک ہالینڈ میں کھیلی جائے گی ۔

جس میں جونیئر کھلاڑی طیب اسلم ‘ عاصم خان ‘ اسرار احمد ‘ عباس شوکت اور احسن ایاز پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ یونٹ کیلئے باصلاحیت ٹیم کا انتحاب کیا ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -