امریکہ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کیلئے جڑواں لوگوں کی سائیکل ریس کا انعقاد

امریکہ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کیلئے جڑواں لوگوں کی سائیکل ریس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک( نیٹ نیوز )امریکہ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کیلئے جڑواں لوگوں کی سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا ۔ دلچسپ ایونٹ میں عالمی ریکارڈ تو نہ بن پایا لیکن شرکا بہت خوش اور پرجوش نظر آئے ۔ امریکی شہر نیویارک میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے جڑواں لوگوں کے درمیان سائیکل ریس کا انعقاد ہوا ۔ 150 سے زائد جڑواں جوڑے منفرد ریکارڈ قائم کرنے کیلئے ایونٹ میں شریک ہوئے ۔ ریس کا ہدف دو میل کے فاصلے کو عبور کرنا تھا اور سب شرکا کیلئے فنش لائن عبور کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ۔ ریس کے اختتام پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے بری خبر سنائی کہ ریس کا مقررہ فاصلہ 2 میل سے کم تھا اور تمام لوگ فنش لائن عبور کرنے میں ناکام رہے ۔ سب سے زیادہ جڑواں لوگوں کے سائیکل چلانے کا عالمی ریکارڈ تو نہ بن پایا لیکن تمام شرکا اس کے باوجود خوش نظر آئے ۔