سی پی ایل ٹی 20، بارباڈوس دس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

سی پی ایل ٹی 20، بارباڈوس دس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

  

گیانا( نیٹ نیوز)کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں اب تک کھیلے گئے میچز میں بارباڈوس کی ٹیم دس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی ایل ٹی 20 کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں دنیا کے بہترین کرکٹر حصہ لے رہے ہیں۔ لیگ میں اب تک کے مقابلوں میں بارباڈوس کی ٹیم سب سے آگے ہے، اس نے آٹھ میں سے پانچ میچ جیت کر دس پوائنٹس حاصل کئے ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کی وجہ سے جمیکا کی ٹیم دوسرے اور سینٹ لوشیا تیسرے نمبر پر ہے۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

، گیانا ایمزون واریئرزپانچویں اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو پانچ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -