پنجاب ایپکس کمیٹی کا اجلاس ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا

پنجاب ایپکس کمیٹی کا اجلاس ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں صوبائی ایپکس کمیٹی کا چھٹا اجلاس ساڑھے تین گھنٹے سے زائدجاری رہا۔ صوبائی ایپکس کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں انسداد دہشت گردی کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف حالیہ کامیاب کارروائیوں پر پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیاکہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیشنل ایکشن پلان پر انتہائی تیزرفتاری سے عملدر آمد کیا ہے اوراس ضمن میں نتیجہ خیز اقدامات کیے گئے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور اس حوالے سے پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں انسداد دہشت گردی کیلئے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئیں۔

مزید :

صفحہ اول -