سابق امریکی صدر جارج بش وہیل چئیر سے گرپڑے، گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی

سابق امریکی صدر جارج بش وہیل چئیر سے گرپڑے، گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(اے این این)سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش وہیل چیئرسے گرنے کے باعث گردن کی ہڈی تڑوا بیٹھے ، ہسپتال داخل کردیاگیا ۔سابق صدر کے ترجمان جم میک گراتھ نے بدھ کے روز میڈیا کو بتایاکہ 91سالہ سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کنے بینک پورٹ کے گرمیوں والے گھر میں وہیل چیئر سے گر نے کے باعث گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے جس کے بعد انہیں فوری طورپورٹ لینڈ کے مینے میڈیکل سینٹر میں داخل کردیاگیاہے ۔ ترجمان کے مطابق امریکہ کے 41ویں سابق صدر رعشہ کے عارضے میں مبتلا ہیں۔جارج بش نقل و حرکت کیلئے گھر میں وہیل چیئر اورکھیتوں میں سکوٹر کا استعمال کرتے ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -